Detailed Description
“Web 3.0 – انٹرنیٹ کا مستقبل اردو زبان میں ویب 3.0 کے موضوع پر پہلی اور مکمل ترین کتاب ڈی سینٹرلائزیشن ، بلاک چین ، ڈیجیٹل اثاثے ، کرپٹو کرنسی اور وہ سب کچھ جو آپ کو جاننا چاہئے۔ آج سے 50 سال پہلے شاید ہی کسی نے سوچا ہوگا کہ “انٹرنیٹ” کے نام سے ایک انقلاب آئے گا اور پوری دنیا پر چھا جائے گا۔ پچھلے 30 سال کے دوران انٹرنیٹ نے جتنی ترقی کی ہے، اور جتنی مقبولیت حاصل کی ہے، وہ ہم سب کے سامنے ہے۔ اب تک انٹرنیٹ کی دو نسلیں وجود میں آچکی ہیں: ویب 1 اور ویب 2 ۔ اسی مناسبت سے مستقبل کے انٹرنیٹ کو ویب 3.0 کا عمومی نام دیا جارہا ہے جو شاید انٹرنیٹ کی اپنی تاریخ میں ایک نیا انقلاب برپا کر دے گا۔۔۔۔ کیونکہ یہ موجودہ زمانے کے انٹرنیٹ سے بہت مختلف ہوگا اور یوزرز کو زیادہ کنٹرول بھی دے گا۔ ویب 3.0 ابھی اپنی تکمیل کے مراحل میں ہے جس پر سرمایہ کاری میں سالانہ 45 فیصد کا اضافہ ہورہا ہے۔ اندازہ ہے کہ 2030ء تک ویب 3.0 سے متعلق مصنوعات اور خدمات کا مجموعی مالیاتی حجم کھربوں ڈالر سے بھی زیادہ ہو جائے گا۔ خوش قسمتی سے ویب 3.0 کی تمام بنیادی ٹیکنالوجی آج دستیاب ہے۔ لہذا، اگر آپ آج یہ ٹیکنالوجی سیکھ لیتے ہیں تو آنے والا وقت بہتر روزگار اور زیادہ آمدن کے زبردست مواقع لئے آپ کا منتظر ہوگا… وہ بھی ایک ایسے وقت میں کہ جب بہت سے روایتی ذرائع آمدن یا تو ختم ہورہے ہوں گے یا پھر ختم ہو چکے ہوں گے۔ یادر ہے کہ غیر مرکزیت (ڈی سینٹرلائزیشن) اور بلاک چین ٹیکنالوجی ، ویب 3.0 کی اہم ترین خصوصیات ہیں جو اسے موجودہ ویب سے عملاً بہت مختلف بناتی ہیں۔ یہ اُردو زبان میں ویب 3.0 کے موضوع پر سب سے پہلی اور جامع کتاب ہے۔ اس میں بلاک چین، ڈی سینٹرلائزڈ فائنانس، میٹاورس، کرپٹوکرنسی، ایتھریم ، اسمارٹ کونٹریکٹس اور این ایف ٹیز وغیرہ کے بارے میں معلومات کے ساتھ ساتھ ویب 3.0 کیلئے اہمیت رکھنے والے ٹولز کا استعمال بھی سمجھایا گیا ہے۔ ویب 3.0 کی دنیا آپ کی منتظر ہے؛ اور یہ کتاب اس دنیا میں داخل ہونے کا دروازہ ہے: اسے توجہ سے پڑھئے اور ویب 3.0 کی دنیا میں قدم رکھ دیجئے”
Based on 0 reviews
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
There are no reviews yet.