International Books
Machine Learning Part 1 – مشین لرننگ (حصہ -1) 281 Pages Zeeshan Ul Hassan Usmani (author) Sana Rasheed (author)
Compare₹450.00 ₹800.00
اے آئی اور ڈیٹا سائنس کے شعبوں میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ ہے مشین لرننگ، جو انہیں ریاضی اور شماریاتی ماڈلز بنانے میں مدد دیتی ہے. اس کے بغیر اے آئی اور ڈیٹا سائنس کچھ بھی نہیں۔ مشین لرننگ، ڈیٹا مائننگ، نیچرل لینگویج پروسیسنگ،
تصاویر کی پہچان، ڈیپ لرننگ اور ایکسپرٹ سسٹمزکے شعبوں کی متعدد ایپلی کیشنز میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ مشین لرننگ اکیسویں صدی کے بہترین روزگاروں میں سے ایک ہے اور مشین لرننگ کے ماہرین کی مانگ دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اس میں اعلی تنخواہ کی ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں۔ آج کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا میں مشین لرننگ مستقبل میں آٹومیشن کے ذریعے زبردست تبدیلی لانے کی راہ پر گامزن ہے۔ آپ اپنا حصہ ڈالنے کے لئے اس نفع بخش روزگار کا حصّہ بن سکتے ہیں۔
کتاب ان نوجوانوں کے لئے ہے جو اے آئی، ڈیٹا سائنس اور مشین لرننگ کے شعبوں سے منسلک ہونا چاہتے ہیں۔ اس کتاب سے بھرپور فوائد حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو پائتھن لینگویج میں بنیادی مہارت حاصل ہو۔ اس کتاب میں مشین لرننگ یہ کے مختلف ذیلی شعبوں، سپروائز لرننگ (Supervised learning)، ان سپروائز لرننگ (Unsupervised learning)، سیمی سپروائز لرننگ (Semi supervised learning) اور ری انفورسمنٹ لرننگ (Reinforcement learning) کے تصورات کو سمجھانے کے لئے آسان مثالوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ رجعت (Regression)، درجہ بندی (Classification)، کلسٹرنگ (Clustering)، ایسوسی ایشن (Association)، ڈئمنشئیلٹی ریڈکشن (Dimensionaility Reduction) اور ایناملی ڈیٹیکشن (Anomaly detection) کے تصورات اور تکنیکوں کو آسان زبان میں بیان کیا جائے اور ان میں استعمال ہونے والے الگورتھمز اوران کی توثیق کے ماڈلز کے لئے پائتھن لینگویج میں کوڈ کرنا سیکھایا جا سکے۔ صرف یہی نہیں مشین لرننگ اور ڈیٹا پری پروسیسنگ کے تمال مراحل کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جو کہ ڈیٹا سائنس کے مراحل سے مماثلت رکھتے ہیں۔ اردو زبان میں اس موضوع پر یہ پہلی کتاب ہے جسے پڑھے کر آپ صحیح معنوں میں مشین لرننگ کو سمجھ پائیں گے۔ اپنی آراء و تنقید سے ضرور آگاہ کریں۔ ثناء رشید اور ذیشان الحسن عثمانی
Based on 0 reviews
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
There are no reviews yet.