ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھئے اور کمایئے (پہلی جلد ) مصنفین: ڈاکٹر ذیشان الحسن عثمانی ، ثناء رشید ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے مراد مارکیٹنگ کی وہ تمام کوششیں ہیں جو انٹرنیٹ پر وقوع پذیر ہوتی ہیں ۔ کاروباری ادارے، موجودہ اور متوقع صارفین سے مربوط ہونے کیلئے ڈیجیٹل چینلز جیسے کہ سرچ انجنز ،سوشل میڈیا، ای میل اور دیگر ویب سائٹس سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔اس میں ٹیکسٹ یا ملٹی میڈ یا پیغامات کے ذریعے کمیونی کیشن بھی شامل ہیں۔ انٹرنیٹ کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ آج یہ پہلے کی نسبت عوامی رجحانات اور خریداری سے متعلق فیصلوں پر بھی روایتی میڈیا کے مقابلے میں کہیں زیادہ اثر انداز ہورہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت بھی ماضی کی نسبت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ آپ کو یہ جان کر شاید حیرت ہو کہ 2021ء کے دوران دنیا بھر سے عام لوگوں نے 4,900 ارب (4.9 ٹریلین ) امریکی ڈالر جتنی رقم آن لائن خریداری پر خرچ کی ، جبکہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا عالمی حجم 110 ارب ڈالر رہا۔ بعض ماہرین یہاں تک پیش گوئی کر رہے ہیں کہ آنے والے برسوں میں مارکیٹنگ سے متعلق سرگرمیوں کا بیشتر حصہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں تبدیل ہو چکا ہوگا۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے بارے میں جان کر، اور اس پر عملی مہارت حاصل کر کے آپ نہ صرف اچھی تنخواہ پر ملازمت حاصل کر سکتے ہیں بلکہ فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ذاتی کاروبار شروع کر کے اپنی آمدنی میں غیر معمولی اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کتاب میں بی ٹوبی اور بی ٹوسی مارکیٹنگ کے علاوہ سرچ انجن آپٹیمائزیشن (ایس ای او)، کونٹینٹ مارکیٹنگ ، سوشل میڈ یا مارکیٹنگ، پی پی سی مارکیٹنگ، امیلی ایٹ مارکیٹنگ، نیٹو اشتہارات، مارکیٹنگ آٹومیشن اور ای میل مارکیٹنگ وغیرہ جیسے اہم نکات کو تفصیل سے سمجھایا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے موضوع پر 500 سے زائد صفحات اور دو جلدوں پر پھیلی ہوئی یہ کتاب آپ کیلئے مفید و کارآمد ثابت ہوگی اور ہماری پچھلی کتابوں کی طرح آپ اسے بھی پسند کر یں گے۔
Business / Finance, Urdu
Digital Marketing 1 – ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھئے اور کمایئے (پہلی جلد ) 264 Pages |
Compare₹550.00 ₹600.00
Based on 0 reviews
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
There are no reviews yet.