Detailed Description
ڈیٹا فنڈامینٹلز ڈیٹا کا تصور کوئی نئی چیز نہیں۔ انسانی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہزاروں سال سے کسی نہ کسی شکل میں ڈیٹا کا استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس کتاب میں ڈیٹا کے بنیادی تصور کو انتہائی آسان اور سادہ زبان میں سمجھایا گیا ہے جبکہ یہ بھی مد نظر رکھا گیا ہے کہ ہر وہ شخص جو کمپیوٹر سے واقف ہے یا نہیں، اس کتاب کو بغیر کسی دشواری کے پڑھ اور سمجھ سکے۔ کتاب کا آغاز ڈیٹا کی بنیادی تعریف سے کیا گیا ہے اور پھر آہستہ آہستہ ڈیٹا کے مختلف تصورات کو سمجھایا گیا ہے۔ ڈیٹا کی قسمیں، اس کا معاشرے میں استعمال، ڈیٹا سے فیصلہ تک کا سفر ، اچھے اور بُرے ڈیٹا کا فرق اور اسی طرح بہت سے دلچسپ موضوعات کو اس کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بس یوں سمجھ لیجئے کہ اگر آپ ڈیٹا سائنس کی دنیا میں قدم رکھنا چاہ رہے ہیں تو یہ کتاب اس سمت میں آپ کا پہلا قدم ہوگی۔ ڈیٹا سائنس کے علاوہ، یہ کتاب آپ کو مشین لرننگ اور آرٹی فیشل انٹلیجنس جیسی بہترین فیلڈ ز میں جانے کا راستہ بھی مہیا کرے گی۔ یہ وہ فیلڈز ہیں جنہیں سیکھے بغیر ترقی کا تصور بھی محال ہے۔ ان فیلڈز میں مہارت حاصل کرنے کے بعد آپ نہ صرف باعزت روزگار کما سکتے ہیں بلکہ اپنا کاروبار بھی کر سکتے ہیں۔ ان فیلڈز میں فری لانسنگ کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ آج کا دور مقابلے کا دور ہے جس میں وہی بندہ کامیاب ہوتا ہے جو مسلسل محنت کرتا رہے اور کچھ سیکھتا رہے۔ “ڈیٹا فنڈامینٹلز” کے بارے میں یہ کتاب انتہائی آسان اور عام فہم انداز میں لکھی گئی ہے اور ہر ممکنہ حد تک مشکل/ پیچیدہ الفاظ کے استعمال سے گریز کیا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ کتاب آپ کے کیریئر میں تازہ ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوگی۔
Based on 0 reviews
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
There are no reviews yet.