-33%

Band Kamron Ki Muhabbat – بند کمروں کی محبت

Compare

300.00 450.00

Detailed Description

سچ اور کہانیوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے۔ ہر معاشرے میں سچ اپنی شان و شوکت کے ساتھ دیکھنے والی آنکھ کے لئے عیاں ہوتا ہے۔ جھوٹ کے بے شمار پردے اور مکاری کے پُرفریب جالے اِسے دُھندلا نہیں سکتے۔ قلم کار اِسی سچ کو کاغذ پر اُتار دیتے ہیں کہ جھوٹوں کے معاشرے میں کچھ تو دل کا بوجھ ہلکا ہو، مگر جس معاشرے میں سچ بولنا جُرم ٹھہرے وہاں ہر ایک کی کوئی نہ کوئی مجبوری ہو ہی جاتی ہے۔ لکھاری بھی اِن بے نام اور ان دیکھی مجبوریوں کے بیچ نام بدل کر جگہیں تبدیل کرکے، جسم کوئی اور مستعارلے کر، اُسے لفظوں کی اُدھڑی پوشاک پہنا کر، سچائی و صداقت کی روح کو بیان کر ہی دیتا ہے۔ “بند کمروں کی محبت ” بھی ایک ایسی ہی کارگزاری ہے۔ یہ تمام ’’جھوٹی‘‘ کہانیاں آپ کو ہمارے معاشرے میں مل ہی جائیں گی۔ صرف دیکھنے والی آنکھ چاہئے۔ آنکھ صرف ترجمہ کرتی ہے اسے معنی ٰ دل پہناتا ہے اور انہی معنوں کے مجموعے کو اس کتاب میں یکجا کر دیا گیا ہے۔اگر طواف دنیا سے گھبرا کر کسی وقت اپنے دل میں جھانکنے کا دل چاہے تو یہ کتاب آپ کو مایوس نہیں کرے گی۔ آئیے بند کمروں کی محبت سے بندگی تک کا سفر کرتے ہیں۔
Category:

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.

There are no reviews yet.