Detailed Description
ایمازون پرائیویٹ لیبل کے سیلرز اور فری لانسرزکے لئے جامع گائیڈ مصنف : محمد رمیض الدین اس کتاب کو پڑھنے کے آپ کو دو فائدے ہوں گے ایک تو یہ کہ آپ کو اندازہ ہو جاۓ گا کہ کیا ایمازون پر پرائیویٹ لیبل کی فیلڈ آپ کے لئے ہے یا نہیں اور آپ عطائی ٹریندز کے کورسز سے بھی بچ جائیں گے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ پرائیویٹ لیبل کے بنیادی اور جدید نالج سے لیس ہو کر ایمازون کی دنیا میں پراڈکٹ یا سروس بیچ کر اپنے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرسکیں گے۔ سیلز کی صورت میں آپ اچھی پراڈکٹ کا انتخاب کرنے اور اس کو بیچنے کا ہنر سیکھ پائیں گے جبکہ سروس پروائیڈ ریعنی فری لانسرز کی صورت میں یہ سکل ایمازون کے سیلرز کو بیچ کر معیارزندگی بہتر کر سکتے ہیں۔ اگر چہ آج کل لوگ پڑھنے کی بجاۓ ویڈیودیکھنا پسند کرتے ہیں مگر میرا یقین ہے کہ کسی بھی نئی چیز کو سمجھنے کا منظم طریقہ تحریر اور کتاب ہے۔ تاہم یہ کتاب پڑھنے کے بعد آپ ڈاکٹر ذیشان عثمانی کے ایمر جنگ ٹیکنالوجی کے یو ٹیوب چینل پر ایمازون ایف بی اے پر فری کورس بھی کر سکتے ہیں ۔ وہاں آپ کولسٹنگ آپٹیمائزیشن اور پی پی سی پر میری ویڈیوز بھی مل جائیں گی ۔ پچھلے تین سالوں میں اپنے اساتزہ ،احباب اور ذاتی تجربے سے ایمازون پر پرائیویٹ لیبل کے بارے میں جو بھی سیکھا ہے وہ اس کتاب میں منتقل کر دیا ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کتاب کو امت کے لئے نفع بخش بناۓ اور زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ محمد رمیض الدین کوالالمپور ملائیشیا
Based on 0 reviews
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.
There are no reviews yet.