-39%

Data Analysis- ڈیٹا اینالیسس 488 Pages Dr Zeeshan Ul Hassan Osmani (author) Sana Rasheed (author)

Compare

1,100.00 1,800.00

Data Analysis – ڈیٹا اینالیسس (نم پائی،پانڈاز،میٹ لب، سی بورن، جی جی سپرون) یہ کہنا زیادہ درست ہوگا کہ ہم انسانی تاریخ کے ایک ایسے عہد میں جی رہے ہیں جہاں ہر طرف ڈیٹا ہی ڈیٹا ہے: درجہ حرارت اور سالانہ بارشوں/ برف باری کا ڈیٹا؛ وباؤں سے متاثر، ہلاک اور صحتیاب ہوجانے والوں کا ڈیٹا؛ عوامی صحت کا ڈیٹا؛ آبادی کا ڈیٹا؛ مہنگائی اور معاشیات کا ڈیٹا؛ زمین اور جائیداد کا ڈیٹا؛ سرکاری املاک کا ڈیٹا؛ ماضی کا ڈیٹا؛ حال کا ڈیٹا؛ اور تو اور، آنے والے وقت سے متعلق پیش گوئیوں کا ڈیٹا۔ غرض ہم اپنی زندگی کے کسی بھی شعبے پر نظر ڈالیں، وہاں ہمیں ’’ڈیٹا‘‘ ہی نظر آئے گا… اعداد و شمار کا ایک سمندر ہے جو ہمارے ارد گرد ٹھاٹھیں مار رہا ہے اور کسی سونامی کی طرح مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے۔

لیکن یہ ’’بگ ڈیٹا‘‘ (Big Data) ہمارے لئے صرف اسی وقت مفید ثابت ہوسکتا ہے جب ہم اسے سمجھنے کے قابل ہوں، اس کا تجزیہ کرسکیں اور اسے استعمال کرتے ہوئے اپنی منصوبہ بندی کو بہتر بنا سکیں؛ اور یہی وہ ضرورت ہے جسے پورا کرنے کیلئے جدید کمپیوٹر سائنس میں ’’ڈیٹا سائنس‘‘ کا وسیع شعبہ وجود میں لایا گیا ہے۔ زیرِ نظر کتاب، جو تین جلدوں میں ہے، ڈیٹا سائنس کے طالبعلموں کیلئے لکھی گئی ہے جسے پڑھ کر وہ ڈیٹا کی کھوج (ایکسپلوریشن) اور تجزیئے (اینالیسس) کے بارے میں نہ صرف سمجھ سکیں گے بلکہ عملی طور پر اسے سیکھ بھی سکیں گے۔

اس کتاب کی پہلی جلد ’’نم پائی‘‘ سے متعلق ہے؛ دوسری جلد ’’پانڈاز‘‘ کے بارے میں ہے؛ جبکہ تیسری جلد میں ’’میٹ پلاٹ لِب، سیبورن اور جی جی پلاٹ‘‘ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ’’ اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نے یہ سلسلہ مزید آگے بڑھایا ہے تاکہ اردو زبان ایسے اہم موضوعات پر مواد کی قلت دور کی جاسکے۔ ’’ڈیٹا ایکسپلوریشن اینڈ اینالیسس‘‘ کے موضوع پر یہ اردو زبان میں سب سے پہلی کتاب ہے۔ قارئین کی جانب سے پذیرائی ہمارے حوصلے بلند کرے گی اور، ان شاء اللہ،

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.

There are no reviews yet.