-43%

Mere Hazrat Madni – میرے حضرت مدنی 112 Pages Weight Paper Shaikh-ul-Hadith Hazrat Maulana Muhammad Zakariya Kandhlawi (author)

Compare

200.00 350.00

یہ کتاب کیوں پڑھیں؟

شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی قدس سرہ کی سیرت پر مختصر و مفصل بہت سی کتابیں اور مضامین موجود ہیں ؛ لیکن شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ نے آپ بیتی میں حضرت مدنیؒ کے واقعات کا تذکرہ جس منفرد اسلوب اور البیلے انداز میں کیا ہے، اُس نے حضرت شمس تبریز اور مولانا روم رحمہما اللہ کے تعلق خاطر اور جذب و محبت کی یاد تازہ کردی ہے، یہ کتاب آپ بیتی میں موجود ایسے ہی واقعات کا ایک حسین گلدستہ ہے، کتاب کے شروع میں جانشین شیخ الاسلام حضرت اقدس مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کے قیمتی مقدمہ نے چارچاند لگادیے ہیں ، یہ مقدمہ خود نادر واقعات پر مشتمل ہے، اس کے علاوہ دار العلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی دامت برکاتہم اور حضرت مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری نقشبندی دامت برکاتہم کے جامع تاثرات بھی شامل ہیں۔
اس کتاب کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ حالات وواقعات شیخ الاسلام حضرت مدنی علیہ الرحمۃ کے ہیں اور نقل وروایت حضرت شیخ نوراللہ مرقدہٗ کی ہے، کتاب کو پڑھ کر جہاں حضرت شیخ کا حضرت مدنیؒ کے تئیں کمال ادب و احترام اور جذبہ احترام و محبت ٹپکتا ہے، وہیں حضرت مدنی ؒ کا حضرت شیخ پر شفقت اور شدت تعلق نمایاں نظر آتا ہے،نیزان واقعات کے تحت علمی فوائد، تاریخی معلومات،دیگر اکابر کا تذکرہ اور ان کے ٹھیٹھ مزاج و مذاق کا پتہ چلتا ہے، اندازہ بیان اتنا شگفتہ ، بے تکلف ، سادہ اوررواں ہے کہ کتاب ہاتھ میں آجانے کے بعد چھوڑنے کو دل نہیں چاہتا۔

Based on 0 reviews

0.0 overall
0
0
0
0
0

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.

There are no reviews yet.